clipped from: www.bbc.co.uk   
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان کے انتخابی جلسے پر حملہ کیا گیا۔ راولپنڈی کے جنرل ہسپتال کے باہر پی پی پی کے رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ حملے میں بینظیر بھٹو انتقال کرگئی ہیں۔ حملے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لےجایا گیا لیکن انہیں نہیں بچایا جاسکا۔

 ?????? ????